Get Alerts

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
کیپشن: سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کمی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر 109800 ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ریٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کمی ہوئی جس کے بعد یہ پورے ملک میں 94136 میں فروخت ہوتا رہا۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی گراوٹ کے بعد اس کی 1790 ڈالر میں خرید وفروخت ریکارڈ کی گئی۔