Get Alerts

دو پاکستانی صحافی طالبان کی قید میں 

دو پاکستانی صحافی طالبان کی قید میں 
سورس: فائل فوٹو

قندھار : افغانستان کے شہر قندھار میں دو پاکستانی صحافیوں عبدالمتین اور محمد علی کو حراست میں لیا گیا ہے جن کا تعلق نجی ٹی وی سے ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں صحافیوں کا سرحدی شہر چمن سے ہے جن میں عبدالمتین چمن میں ٹی وی کے رپورٹر جبکہ محمد علی کیمرہ مین کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

عبدالمتین کے بھتیجے محمد نعیم نے فون پر بتایا کہ دونوں تین روز قبل چمن سے افغانستان میں تبدیل شدہ صورتحال کی کوریج کے لیے گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ ایک بچہ بھی ہے۔

اُنھوں نے بتایا کہ ان کو قندھار شہر سے حراست میں لیا گیا اور گذشتہ شب ان کی اہلخانہ سے بات بھی کروائی گئی تھی۔

عبدالمتین نے بتایا تھا کہ اُنھیں آج چھوڑ دیا جائے گا لیکن ابھی ان سےرابطہ نہیں ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ہم سخت پریشان ہیں۔

ٹیگز: