کابل میں تیسرا دھماکا 

کابل میں تیسرا دھماکا 
سورس: فائل فوٹو

کابل : افغانستان کے دار الحکومت کابل میں تیسرا دھماکا ہوا ہے۔ دو دھماکوں میں 40 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے درالحکومت کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ کے قریب تیسرا دھماکا سنا گیا ہے ابھی اس دھماکے میں کیا نقصان ہوا اس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکی ۔ 

واضح رہے کہ قبل ازیں ائیرپورٹ کے قریب یکے بعد دیگرے دو زور دار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔ 

برطانوی میڈیا نے طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 10امریکی فوجیوں سمیت 40 افراد ہلاک اور 90 زخمی ہوئے ہیں، مرنے والو ں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ دھماکے میں طالبان محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے  دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے  متعدد امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا امریکی میڈیا کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکوں میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔