اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہو گا اور شہباز گھر جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔ شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کیلئے تیار نہیں۔ آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہو گا اور شہباز گھر جائے گا۔ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیر عمران خان کے حق، (ن) اور (ش) کی سیاست کو دفن کر دے گی۔‘
اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں۔شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں۔ IMFکے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔انکا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق،ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022
ایک اور ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا ’(ن) لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ حلقوں میں نہیں جا سکتے۔ 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئیں۔ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، (ن) سے (ش) بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔‘
ن لیگ کے لیڈر خود کہ رہے ہیں حلقوں میں نہیں جاسکتے۔200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے۔ سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں ،PDM کو بھی لے ڈوبے گا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کی شرائط نہیں مانی گئی۔ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے۔ ن سے ش بھی نکلے گی،PDM بھی ٹوٹے گی،الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 26, 2022