ایشیا کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی

ایشیا کپ سے قبل پاکستانی ٹیم کیلئے خطرے کی گھنٹی

لاہور : ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز اوپنرفخرزمان افغانستان کے خلاف سیریز کے تینوں میچوں میں ناکام ہوئے ہیں۔ فخرزمان کے ساتھ پاکستان مڈل آرڈر بھی ناکام رہا۔ 

نیو نیوز کے مطابق فخرزمان پہلے ون ڈے میں 2 ،دوسرے ون ڈے میں 30 اور  تیسرے ون ڈے میں 27 رنز بنا سکے ہیں۔ تین میچوں کی سیریز میں فخر زمان نے صرف 59 رنز بنائے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخرزمان پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن کے اہم رکن ہیں اور اوپنر کی حیثیت سے ان کی کامیابی سے پوری ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں