اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی ہے کہ وہ وکلا اور قیدیوں کے خاندان کے افراد کو سماعت میں شرکت کی اجازت دیں۔ عدالتی حکم کے مطابق، وہ وکلا جن کے وکالت نامے جمع ہیں، انہیں جیل میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، اور جیل کے باہر موجود خاندان کے افراد کو بھی سماعت کے دوران شریک ہونے دیا جائے گا۔
یہ حکم بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے، جنہوں نے سماعت کے دوران وکلا اور خاندان کو روکنے کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے حکم نامہ جاری کرنے کے بعد درخواست کو نمٹا دیا ہے۔