Get Alerts

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کی مزید کارروائی روک دی

پشاور ہائیکورٹ نے زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کی مزید کارروائی روک دی

پشاور : پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن کی مزید کارروائی کو روک دیا ہے۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان پر مشتمل بنچ نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے، جس کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے انہیں دیگر ممبران کے ساتھ نااہل قرار دیا۔

جسٹس وقار احمد نے سوال کیا کہ درخواست گزار لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گیا؟ وکیل نے جواب دیا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواستیں بھی اسی عدالت میں زیر سماعت ہیں، اور وہی کیس ہے جس میں زرتاج گل کو نااہل کیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ زرتاج گل کا کیس بھی سنیں گے اور آئندہ سماعت میں کیس کے دائرہ اختیار پر بھی غور کریں گے۔

بعد ازاں عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کر کے سماعت ملتوی کر دی۔

ٹیگز: