Get Alerts

جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 23 ہوگئی

جنوبی خیبر پختونخوا میں پولیو کے 2 نئے کیسز رپورٹ ، رواں سال مجموعی تعداد 23 ہوگئی

کراچی : جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق پاکستان میں اس سال پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 23 ہو گئی ہے۔

ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، جس کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے 27 اگست کو چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے تاکہ پولیو وائرس کی روک تھام کے لیے فوری حکمت عملی طے کی جا سکے۔

اس سے پہلے دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم بھی سامنے آئی تھی، جو صورتحال کو مزید سنجیدہ بنا رہی ہے۔

این ای او سی کے مطابق ملک بھر میں یکم سے 7 ستمبر تک انسداد پولیو کی مہم چلائی جائے گی جس میں 5 سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام علاقوں کے 99 اضلاع میں جاری رہے گی۔

ٹیگز: