Get Alerts

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی

سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی

کراچی :ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 900 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق  10 گرام سونے کی قیمت  3 لاکھ 9 ہزار 242 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 9 ڈالر اضافے کے ساتھ 3380 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی، معاشی غیر یقینی صورت حال اور ڈالر کے نرخ میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں، جس کے باعث سونا مسلسل مہنگا ہوتا جا رہا ہے۔