مظفرآباد:آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نئے وزیراعظم کا انتخاب کل ہوگا، جس کے لیے حکومتی جماعت کی جانب سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت مشاورت کے بعد شاہ غلام قادر کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے شارٹ لسٹ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔ تاہم حتمی فیصلہ قانون ساز اسمبلی میں انتخاب کے بعد سامنے آئے گا۔
وزیراعظم کے انتخاب کے لیے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا، جہاں ارکان ووٹنگ کے ذریعے نئے قائدِ ایوان کا انتخاب کریں گے۔