عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نااہلی ریفرنسز کی سماعت

اسلام آباد : الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف بھجوائے جانے والے ٓنااہلی ریفرنسز کی سماعت آج ہوگی۔
چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کی صدارت میں پانچ رکنی بنچ مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری اور دیگر چھ اراکین کی عمران خان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 63کے تحت اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے بھجوائے جانے والے ریفرنس کی سماعت کرے گا۔