صدر ممنون حسین کی عوام سے بارش کی دعا کی اپیل

صدر ممنون حسین کی عوام سے بارش کی دعا کی اپیل

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے عوام سے بارش کی دعا کی اپیل کی ہے ، صدر نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں بارش کے لئے آج پوری قوم نماز استسقا ادا کرے اور بارگاہ الہیٰ میں بارش کے لئے دعائیں کریں۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ممنون حسین نے رواں سال ملک میں بارش نہ ہونے کے باعث خشک سالی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے وہ آج نمازاستسقا ادا کریں اوراللہ کے حضور بارش کے لئے دعا کریں۔
صدر ممنون حسین نے علما کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ ملک کے طول و عرض میں نماز استسقا کے اجتماعات کی امامت کریں اور ملک سے خشک سالی کے خاتمے اور ابر رحمت کے لئے اللہ کی بارگاہ میں دعائیں مانگیں۔صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ بھی بعد نماز ظہر اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نماز استسقا کے اجتماع میں شریک ہوں گے۔