Get Alerts

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں،6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں،6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

کراچی:محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائیٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب کارروائی کرکے ملزم فرخ جمال کو گرفتار کرلیا ۔غنی چورنگی کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے ملزم فرخ جمال کو دھرلیا۔ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ۔تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔دوسری جانب عرفات ٹاؤن میں 22 دسمبر کو ہونی والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج نیو نیوز نے حاصل کرلی ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں 4ڈکیتوں کو گرل کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔گلبرگ انویسٹی گیشن پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی نے سائیٹ ایریا میں غنی چورنگی کے قریب کارروائی کرکے ملزم فرخ جمال کو گرفتار کرلیا ۔۔انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔فرخ جمال کا نام سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں بھی ہے۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔دوسری جانب رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔کارروائیاں گلشن اقبال،پرانا گولیمار، تاج کمپلیکس،کورنگی میں کی گئیں۔ملزمان میں کالعدم تنظیم کا کارندہ اور گینگ وار کے ملزمان شامل ہیں ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔


ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق تیموریہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے عرفات ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے 4روز قبل ساتھیوں کے ہمراہ ایک گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی تھی،تاہم گھر والوں کی مزاحمت پر ملزمان فرار ہوگئے تھے۔