کوئٹہ میں پاک فوج کے بلوچ ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ فخرہےآج بلوچستان کےعوام کی خوشی اور کامیابی میں شریک ہوں ،کم لوگوں کو پتا ہوگا کہ میرا تعلق بھی بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ پاکستان ہمارا گھر ، قبیلہ اور ملک ہے ،آج بلوچستان کے بہادر بیٹے وطن کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں ،فخر ہے کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان پاکستان کا ایک بڑا اور اہم صوبہ ہے ،آنے والے وقتوں میں بلوچستان کے وسائل سے ترقی کی نئی راہیں کھیلیں گی۔ بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کو فوج ، ایف سی ، پولیس، دیگر اداروں میں شامل کیا گیا ۔
پاک فوج کے ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب کوئٹہ کے ای ایم ای سنٹر میں منعقد کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے،آرمی چیف نے پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں اعزازات بھی تقسیم کیے ،تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عا مر ریاض صوبائی وزیر داخلہ سرفرار بگٹی اور اعلی سول وفوجی حکام شریک ہوئے۔
