باران رحمت کے لیے ایوان صدر میں نماز استسقا اداکردی گئی،صدر مملکت کی بھی شرکت

باران رحمت کے لیے ایوان صدر میں نماز استسقا اداکردی گئی،صدر مملکت کی بھی شرکت

اسلام آباد: خشک سالی کا خطرہ ملک کے طول وعرض میں منڈلانے لگا۔ بادل روٹھے تو عوام نے رب سے رجوع کرلیا۔ باران رحمت کے لیے ایوان صدر میں نماز استسقا ادا کی گئی جس میں صدر ممنون حسین نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر بارش کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔

بیماریوں کے وار ڈیموں میں پانی کی قلت ،فصلیں متاثر ،ملک بھر میں خشک سالی کا خطرہ منڈلانے لگا ۔باران رحمت کے لیے ایوان صدر میں خصوصی طور پر نماز استسقا ادا کی گئی۔
نماز استسقا میں صدر ممنون حسین  ایوان صدر کے ملازمین اوردیگر افراد نے شرکت کی ۔اس موقع پر طویل خشک سالی کے خاتمے کے لیے دعا کی گئی ۔ باران رحمت کے لیے نماز استسقا کی اپیل صدر ممنون حسین کی جانب سے کی گئی تھی۔ انہوں نے ملک بھر کے علماء کرام سے بھی بارش کے خصوصی دعا کی اپیل کی تھی۔

مصنف کے بارے میں