سیئول: جنوبی کوریا کی صدر پارک گن ہے کی زیر حراست دوست چوئی سُون سِیل نے بدعنوانی کے واقعات میں ملوث ہونے پر معذرت کی ہے۔
چوئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ اپنے ملک کے عوام سے شرمندہ ہیں۔ چوئی پر الزام ہے کہ انہوں نے صدر گن ہے سے اپنی دوستی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔
وہ آج کل زیر حراست ہیں۔ ان کی ہی وجہ سے صدر گن ہے کو بھی اُن کے اختیارات سے محروم ہونا پڑا ہے۔ پارک بد عنوانی میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتی ہیں۔