مردوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اعلیٰ ترین سرکاری سطح پر مردوں کی دوسری شادی کروانے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی

: سعودی عرب میں مردوں کا ایک سے زائد شادیاں کرنا اگرچہ معمول کی بات ہے

مردوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، اعلیٰ ترین سرکاری سطح پر مردوں کی دوسری شادی کروانے کے لیے کمیٹی بنا دی گئی

ریاض: سعودی عرب میں مردوں کا ایک سے زائد شادیاں کرنا اگرچہ معمول کی بات ہے۔تاہم بعض ایسے بھی ہیں جو ایک شادی پر ہی اکتفا کرتے ہیں۔ ایسے مردوں کو زیادہ شادیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے 8میرج آفیشلز نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ بنا لیا ہے جہاں وہ مردوں کو ایک سے زائد شادیوں کی ترغیب دے رہے ہیں۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق ان میرج آفیشلز کا کہنا ہے کہ ”ہم نوجوان مردوں کو زیادہ شادیوں کی طرف اس لیے راغب کر رہے ہیں تاکہ ملک میں روزافزوں ہوتی بیواﺅں اور مطلقہ خواتین کی تعداد میں کمی لائی جا سکے۔ اس کے علاوہ ان کنواری خواتین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے جن کی شادی کی عمر نکل چکی ہے۔ مردوں کے زیادہ شادیاں کرنے سے ان میں بھی کمی ہو گی۔ “

 گروپ نے صرف مکہ المکرمہ سے ایسی 900خواتین کا ڈیٹا اکٹھا کیا ہے جو بیوہ ہو چکی ہے یا جنہیں طلاق ہو چکی ہے یا پھر ایسی جنہوں نے کبھی شادی نہیں کی اور ان کی عمر نکل چکی ہے۔ یہ وہ خواتین ہیں جو کسی کی دوسری، تیسری یا چوتھی بیوی بھی بننا پسند کریں گی۔ اس فہرست میں سعودی، یمنی، مراکشی، شامی، فلسطینی، مصری، نائیجیرین، بنگلہ دیشی، چینی اور پاکستانی خواتین شامل ہیں۔ان میں زیادہ سے زیادہ 55سال جبکہ کم سے کم 18سال کی خواتین شامل ہیں جن کا قد ساڑھے 4فٹ سے 5فٹ 8انچ کے درمیان ہے جبکہ ان کا وزن 45سے 98کلوگرام کے درمیان ہے۔ ان کی تعلیم ہائیر سکینڈری سکول سے ماسٹرز تک ہے جبکہ ان میں ایک نے پی ایچ ڈی کر رکھی ہے اور ایک یونیورسٹی میں پڑھا رہی ہے۔ان میں بعض ان پڑھ بھی ہیں۔میرج آفیشلز کا کہنا ہے کہ ”ان خواتین نے اپنی معلومات ہمیں فراہم کر رکھی ہیں۔ جیسے ہی کوئی مناسب رشتہ آئے گا ہم ان سے رابطہ کر لیں گے۔“