Get Alerts

چین اور روس نے 28سالہ مذاکرات کے بعد ایسا فیصلہ کر لیا کہ دونوں ممالک دریائےآمور پر ۔۔۔۔

چین اور روس نے 28سالہ مذاکرات کے بعد ایسا فیصلہ کر لیا کہ دونوں ممالک دریائےآمور پر ۔۔۔۔

بیجنگ: چین اور روس کے 28سال کے مذاکرات کے بعد دریائے آمور پر چین اور روس کو ملانے والے پل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

دریائے آمور پر دونوں ملکوں کے درمیان تعمیر ہونیوالا یہ پہلا پل ہے۔ یہ پل 1283میٹر طویل ہوگا۔ اور یہ چین کے ہائی ہی شہر کو روسی شہر بلا گودش چینک سے ملاتا ہے۔چینی کمیونسٹ پارٹی ہائی ہی کے رکن اینٹنگ نے کہا ہے کہ رابطے کے حوالے سے یہ بڑا اہم پل ہے۔

انہوں نے کہا کہ کہ یہ پل چین کے دور درازکے مشرقی علاقوں اور چین کے شمالی صوبوں کے صنعتی علاقوں کی ترقی میں  اہم کردار ادا کرے گا۔