نواز شریف کو جیل میں کون سا قیدی نمبر دے دیا گیا ؟

نواز شریف کو جیل میں کون سا قیدی نمبر دے دیا گیا ؟
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ٹویٹر اکاؤنٹ ۔۔۔ سابق وزیراعظم کو قید نمبر 4470الاٹ کیا گیا ہے

لاہور : احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7سال قید اور اربوں روپے جرمانے سمیت ہل میٹل اور العزیزیہ کی جائیداد ضبطگی کا حکم دیا تھا۔جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کر دیا گیا تھا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کی درخواست پر انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیاگیا ہے ۔ اور انہیں بیر ک نمبر ایک الاٹ کی گئی ہے اور بی کلاس فراہم کی گئی ہے ۔ جبکہ سابق وزیراعظم کو قید نمبر 4470الاٹ کیا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں کوٹ لکھپت جیل میں ایک مشقتی بھی فراہم کیا گیا ہے ۔ کھانوں کے شوقین سابق وزیراعظم کو گھر کے کھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
دیگر سہولیات میں انہیں پڑھنے کے لیے اخبار بھی فراہم کر دیا گیاہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ رات مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات کی تھی ، مریم نواز نے گھر سے کھانا ، روزمرہ کی چیزیں بھی انہیں پہنچائی تھیں ۔
جیل حکام کی نگرانی میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی تھی ۔یہاں یہ بتانا بھی قابل ذکر ہوگا کہ سابق صدر آصف علی زرداری بھی کوٹ لکھپت جیل کی بیر ک نمبر ایک میں اپنی قید کے د ن کاٹ چکے ہیں ۔