مریم نواز کی درخواست پر سماعت چھٹیوں کے بعدہو گی

مریم نواز کی درخواست پر سماعت چھٹیوں کے بعدہو گی
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور:مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے درخواستوں پر سماعت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی تعطیلات کے دوران بنچ کی تشکیل سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کیلئے درخواستوں پر سماعت کے معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے موسم سرما کی چھٹیوں کے دوران بنچ کی تشکیل سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔

لیگی وکیل رفاقت ڈوگر نے نیب کیسز کی سماعت کرنے والے جج جسٹس علی باقر نجفی کی عدم دستیابی کے باعث درخواستوں کو دوسرے بنچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف جسٹس سردار شمیم خان نے کیس کسی دوسرے بنچ کو بھجوانے سے معذوری ظاہر کی اور کہا کہ جو بنچ پہلے سماعت کر رہا تھا، وہی اسے سنے گا۔