سری نگر،بھارتی فوج نے 75 سیاستدانوں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا

سری نگر،بھارتی فوج نے 75 سیاستدانوں اور کارکنوں کوگرفتار کرلیا
سورس: File photo

سری نگر، بھارتی فوج نے  مقبوضہ کشمیر میں 75 سے زائد سیاسی لیڈران  اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا ۔بھارتی  حکومت کی طرف سے یہ کارروائی بلدیاتی الیکشن کے بعد کی گئی ہے ۔ 

سابق وزیراعلیٰ سری نگر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن میں مقامی اتحاد کی جیت اس بات کی گواہی ہے کہ کشمیری بھارت کی طرف سے دیئے گئے سٹیٹس کو نہیں مانتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزاداور خود مختار حیثیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ایک مقامی سیاستدان کا کہناتھا کہ گرفتار کئے جانے والے لیڈران میں سے زیادہ تر کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے ۔ کشمیر میں بھارتی حکام کی پالیسی واضع ہوچکی ہے ۔