Get Alerts

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ٹیکس اہداف برقرار رکھنے پر اتفاق ہو گیا۔ رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا اور 30 جون 2021 تک 4963 ارب روپے کا ٹیکس ہدف برقرار رہے گا۔

ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے انتظامی، انفورسمنٹ اقدامات کیے جائیں گے، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کا وصولیوں کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کر لیے ہیں اور ایف بی آرکی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہی ہیں۔

ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں گراس ریونیو 1773 ارب روپےا کھٹا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی سے نومبر تک 1688 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔ 

ٹیگز: Pakistan, IMF, Business, Tax