Get Alerts

وزیراعظم نے کل نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 وزیراعظم نے کل نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: وزیراعظم نے کل نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: قومی سلامتی پر غور کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں افغان صورت حال اورقومی سلامتی کے دیگر معاملات زیر غور آئیں گے ۔ قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی، اجلاس میں عسکری حکام اور سینئر وزرا شریک ہوں گے۔

نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور معید یوسف شرکت کریں گے۔