Get Alerts

فواد چودھری نے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا

فواد چودھری نے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا
سورس: File

لاہور : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے ہر ڈویژن کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسمبلیاں ڈویژن سطح پر ہونی چاہئیں ۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قومی اسمبلی کی مدت تین سال کرنا احمقانہ بات ہے اس کی بجائے ہمیں صوبائی حکومتوں کو ری سٹرکچر کرنا چاہیے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلیاں ختم کر کے ڈویژن سطح پر اسمبلی بنائی جانی چاہے ۔ ان اسمبلیوں کے انتخابات تین سال بعد ہوں ۔ ہائیکورٹ بھی ڈویژن پر لے جائیں اور جوڈیشل سروس آف پاکستان بنائیں۔