اگر آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ڈیفالٹ کی طرف چلے جائیں گے: مفتاح اسماعیل

اگر آئی ایم ایف کے پاس نہ گئے تو ڈیفالٹ کی طرف چلے جائیں گے: مفتاح اسماعیل

کراچی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان آج جس نہج پر کھڑا ہے اگر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہ گئے تو ڈیفالٹ کی طرف چلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جامعہ این ای ڈی کے شعبہ اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام دو روزہ عا لمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پہلے تین سال ہم آئی ایم ایف کے پروگرام میں تھے تو اتنا مسئلہ نہیں تھا لیکن پھر دو سالوں میں امپورٹ تیزی سے بڑھی لیکن ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوا۔ 
انہوں نے بتایا کہ ایکسپورٹ میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ روپے کو مصنوعی طور پر اوپر رکھنا تھا، گزشتہ سال ایکسپورٹ 31 بلین کی تھیں جبکہ ترسیلات زر 30 بلین تھیں، اس طرح گزشتہ سال 61 بلین آمدن ہوئی اور ہمارا خرچہ 80 ارب ڈالر تھا۔ 
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ سی پیک ملک کی معاشی ترقی کا ضامن ہے اور چین نے اپنی کمپنیوں کو قرض دیا تو انہوں نے پاکستان میں انویسٹ کیا۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان جس نہج پر کھڑا ہے اگر انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس نہیں گئے تو ہم ڈیفالٹ کی طرف جائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں