عمران خان کا پارٹی کارکنوں کو فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے منع کرنے کا حکم 

عمران خان کا پارٹی کارکنوں کو فوج کے خلاف ہرزہ سرائی سے منع کرنے کا حکم 

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنوں کو فوج کے خلاف ہرزا سرائی کرنے سے منع کرتے ہوئے پارٹی ترجمانوں کو اعظم سواتی کیس میں اداروں کے خلاف نرم موقف اختیار کرنے کا حکم دیا ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں پارٹی ترجمانوں کے مطابق اداروں کے خلاف پارٹی ورکروں اورممبران کی جانب سے ہرزہ سرائی کے معاملے پر طویل مشاورت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اجلاس میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی کی لڑائی جنرل باجوہ سے تھی اور فوج کی موجودہ قیادت سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔ 
انہوں نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے کارکنوں کو منع کریں اور جو لوگ باز نہیں ہو رہے ان کے خلاق پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی کی جائے جبکہ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے کارکنوں کیلئے ویڈیو پیغامات جاری کریں کہ موجودہ اسٹیبلشمنٹ سے ہماری کوئی لڑائی نہیں۔ 
عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکن ہو یا ممبران، فوج کے خلاف بولنے پر ان کیخلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے پارٹی ترجمانوں کو اعظم سواتی کیس میں اداروں کے خلاف نرم موقف اختیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے معاشی بدحالی، دہشت گردی اور مہنگائی پر جلد آگاہی سیمینار کے انعقادت کی ہدایات بھی جاری کریں۔ 

مصنف کے بارے میں