بلیو سکائی ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار 

 بلیو سکائی ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار 

کیلیفورنیا: بلیو سکائی ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار  ہے۔ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی کا نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو سکائی اب ایکس کو ٹکر دینے کے لیے تیار ہے۔اس پلیٹ فارم کی پوسٹس دیکھنے کے لیے اکاؤنٹ بنانے یا لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں۔

اس  بارے میں بلیو سکائی کے چیف ایگزیکٹو جے گریبر  کاکہنا ہےکہ بلیو سکائی کے لوگو میں ایک تتلی کو استعمال کیا جا رہا ہے۔اس سے پہلے بادلوں والے نیلے آسمان کو لوگو کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔


فی الحال تو بلیو اسکائی کا صارف بننے کا انحصار انوائیٹ پر ہے مگر پھر بھی اس کی ایپ کو لاکھوں بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔
بلیو سکائی پراجیکٹ پر 2019 میں کام شروع ہوا تھا اور آغاز میں ٹویٹر نے ہی اس پلیٹ فارم کے لیے سرمایہ فراہم کیا تھا۔بعد ازاں 2022 میں اسے ایک خودمختار کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔


بلیو سکائی کے سی ای او نے کچھ عرصے پہلے بتایا تھا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں صارفین کو اپنی فیڈ خود ڈیزائن کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم آغاز سے ہی صارفین کے تحفظ کو ترجیح دینا چاہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں