Get Alerts

ایران میں طالبان مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری قتل

ایران میں طالبان مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری قتل

تہران: ایران کے دارالحکومت تہران میں طالبان حکومت کے مخالف افغانستان کے سابق پولیس چیف اکرام الدین سری کو قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ تہران کی ولی عصر سٹریٹ پر اس وقت پیش آیا جب اکرام الدین اپنے دفتر سے باہر نکل رہے تھے، کہ انہیں گولی ماری گئی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

اکرام الدین سری افغانستان کی سابق حکومت میں سکیورٹی کمانڈر کے طور پر کام کر چکے تھے اور صوبہ تخار اور بغلان کے پولیس سربراہ رہ چکے تھے۔ وہ طالبان کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے اور حکومت کے خاتمے کے بعد طالبان کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے رہے۔

افغان طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد اکرام الدین سری نے ایران میں پناہ لے لی تھی، اور ایرانی حکام نے ان کے قتل کو ایک ٹارگٹڈ حملہ قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ٹیگز: