Get Alerts

یو اے ای کے صدر کے پاکستان دورے پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

یو اے ای کے صدر کے پاکستان دورے پر خصوصی استقبالی نغمہ جاری

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے کے موقع پر حکومتِ پاکستان نے خصوصی استقبالی نغمہ جاری کر دیا۔

نغمے میں صدر کی پاکستان آمد، ان کے شاندار استقبال، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گرمجوش مصافحہ اور گلے ملنے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ بچوں کی جانب سے صدر کو پھول پیش کرنے کے دلکش مناظر بھی شامل ہیں۔

استقبالی نغمے کے بول ’’اہلاً و سہلاً، مرحبا‘‘ مہمانِ خصوصی کے لیے پاکستان کے عوام کے جذبات اور خیرسگالی کے اظہار کی علامت ہیں۔

نغمے کے ذریعے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے مضبوط رشتے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ٹیگز: