Get Alerts

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو 15 سال قید کی سزا

ملائیشیاکے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو 15 سال قید کی سزا

کوالالمپور: ملائیشیا کی عدالت نے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو ریاستی فنڈز میں ہونے والے اربوں ڈالر کے فراڈ اسکینڈل میں 15 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

عدالت نے نجیب رزاق کو اختیارات کے غلط استعمال اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے یہ فیصلہ سنایا۔

72 سالہ نجیب رزاق اگست 2022 سے جیل میں ہیں، اور عدالت کے فیصلے کے بعد ان کے خلاف جاری قانونی کارروائیوں میں مزید پیچیدگیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

یہ سزا ملائیشیا کی تاریخ میں کسی سابق وزیر اعظم کے خلاف ہونے والی سب سے سخت قانونی کارروائی شمار کی جا رہی ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں اور عوام میں اس معاملے پر گہری دلچسپی اور تجسس پایا جا رہا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کیس کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔
 
 

ٹیگز: