لندن: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کے فلپائن کے مینی پیکاؤ اور ان کی ٹیم کے ساتھ سپر فائٹ کے تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ 23 اپریل کو دونوں باکسرز کا آمنا سامنا ہو گا.
My team an I have agreed terms with Manny Pacquiao and his team for a super fight #pacquiaokhan #April23rd
— Amir Khan (@amirkingkhan) February 26, 2017
اس سے قبل بھی مینی پیکاؤ اور عامر خان ایک فائٹ میں مد مقابل ہو چکے ہیں جس میں فلپائنی باکسر عامر خان کو شکست دینے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم اس اہم معرکے کے لیے برطانوی کنگ خان نے اپنی تیاریاں تیز کر رکھیں ہیں۔