منی سوٹا:امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر مینی ایپلس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک اور شہری ہلاک ہو گیا جس کے بعد شہر میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ شہری کی ہلاکت کے خلاف بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وفاقی امیگریشن ایجنٹس کو ریاست سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کے دوران مظاہرین اور وفاقی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جبکہ صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے شیلنگ بھی کی گئی۔
ادھر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منی سوٹا کے گورنر اور میئر مینی ایپلس پر بغاوت بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی مقامی قیادت کا ردعمل خطرناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورنر اور میئر کی بیان بازی بغاوت کو ہوا دے رہی ہے۔