Get Alerts

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو منی سوٹا مظاہروں سے دور رہنے کا حکم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو منی سوٹا مظاہروں سے دور رہنے کا حکم

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کو منی سوٹا میں جاری مظاہروں سے دور رہنے کا حکم دیتے ہوئے وفاقی امیگریشن اہلکاروں اور بارڈر پٹرول کو سرکاری املاک کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ افسران کو کسی صورت بھی مظاہرین کے تشدد کا نشانہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "نہ افسران پر تھوکنے کی اجازت دی جائے گی، نہ گاڑیوں پر لاتیں مارنے کی۔ مکے برسانے کی اجازت ہے، لیکن اگر ایسا ہوا تو ملوث افراد کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔"

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر حالات بگڑے تو وفاقی املاک کے تحفظ کے لیے فوج کو بھی سخت اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی املاک کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

ٹیگز: