Get Alerts

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں سعودی عرب میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم

ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں سعودی عرب میں 15 افراد کو سزائے موت کا حکم

ریاض: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایران کیلئے جاسوسی کرنے پر 15 افراد کو قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنا دی ہے۔

دیگر 15 افراد کو چھ ماہ سے 25 سال تک جیل کی سزائیں گئی ہیں جبکہ دو افراد کو عدم ثبوتوں کی بناء پر بری کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سزا پانے والے ان 30 افراد کا تعلق شیعہ کمیونٹی سے ہے۔

ان میں ایک ایرانی جبکہ ایک افغان باشندہ بھی شامل ہے۔ ان افراد کو 2013ء میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

موت اور عمر قید کی سزا پانے والے ان افراد کا معاملہ اب توثیق کیلئے سعودی عرب کے فرنامروا شاہ سلمان کے پاس بھیجا جائے گا۔