دبئی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں کراچی کنگنز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف دیا۔
دبئی میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ایونٹ کا آٹھواں میچ کھیلا جارہا ہے۔ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لئے اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کو پہلا نقصان جو ڈینلی کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 28 رنز بناکر لیگ اسپنر یاسر شاہ کا شکار ہوئے، اس وقت کراچی کا مجموعی اسکور 36 رنز تھا۔کراچی کی دوسری وکٹ بھی 36 کے اسکور پر ہی گری جب بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے مستفیض الرحمان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔تیسرا نقصان کراچی کو خرم منظور کی صورت میں اٹھانا پڑا جو صرف 8 رنز بناکر سنیل نارائن گیند پر عمر اکمل کے ہاتھوں کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔