Get Alerts

آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا

 آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا
کیپشن: آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاک فضائیہ نے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے آپریشن سوفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا ہے، جسے " صدائے پاکستان" کا نام دیا گیا ہے۔ نغمے کو پاکستان کے مایہ ناز گلوکار علی حمزہ نے گایا ہے جبکہ اس کے بول شہزاد نیر نے تخلیق کئے ہیں۔

گانے کی عکسبندی پاکستان کے مشہور ڈائریکٹر زوہیب قاضی نے کی ہے۔ ترانہ پاک فضائیہ کے ان سپوتوں کی جرات اور بہادری کو خراجِ تحسین ہے جنہوں نے دشمن کے ساتھ 2019ء میں پیش آنے والے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کی اور ملک و قوم کا وقار بلند کیا۔