Get Alerts

کراچی میں پلوشہ خان کے گھر پر حملہ

کراچی میں پلوشہ خان کے گھر پر حملہ
کیپشن: کراچی میں پلوشہ خان کے گھر پر حملہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹ انتخابات میں سندھ سے امیدوار پلوشہ خان کے کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پر حملہ کردیا گیا۔

پلوشہ خان کے مطابق میرےکراچی  کے علاقے گلستان جوہر میں واقع گھر پرحملہ کیاگیا جہاں 5 سے زائد افراد میرے گھرمیں داخل ہوئے اورگھروالوں کودھمکیاں دیں۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کہہ رہےتھے پلوشہ خان کو باہرنکالو۔

پی پی رہنما کے مطابق میں تھانے میں درخواست دے رہی ہوں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی واقعےکی اطلاع دی ہے۔پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ معلوم نہیں کہ مشکوک افراد کی آمد کا مقصد کیا تھا تاہم اہل محلہ بھی واقعے پرتشویش میں مبتلا ہیں۔