Get Alerts

اپوزیشن کی حمایت پر پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے کی خبروں پر ق لیگ کا ردِعمل

اپوزیشن کی حمایت پر پنجاب کی وزارت اعلیٰ لینے کی خبروں پر ق لیگ کا ردِعمل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ق) نے  تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کے عوض پنجاب کی وزارت اعلیٰ حاصل کرنے  کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔


ترجمان مسلم لیگ (ق) کے مطابق وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن اتحاد کا ساتھ دینے پر  پنجاب کی وزارت اعلیٰ  ملنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپوزیشن سے اس سلسلے میں کوئی بات نہیں کی گئی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرکز میں عدم اعتماد کی حمایت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جبکہ پارٹی کی جانب سے  تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویزالٰہی کو دے دیا گیا ہے۔


 
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں یہ  خبریں سامنے آتی رہی ہیں کہ ق لیگ نے اپوزیشن سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کم کسی طرح کا کومپرومائز نہیں ہو گا  تاہم اب ق لیگ کی طرف سے خبروں کو مسرد کر دیا گیا ہے۔

ٹیگز: