گھوٹکی : پی ٹی آئی آج گھوٹکی سے سندھ حکومت کےخلاف مارچ کا آغاز کر رہی ہے۔ قیادت وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی اور علی زیدی کریں گے۔
نیو نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ گھوٹکی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی گھوٹکی میں جمع ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سندھ کی عوام رابطہ مہم کا حصہ بننے کے لئے میں گھوٹکی کے لئے روانہ ہورہا ہوں۔ سندھ کے بھائیوں بیٹوں، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے لئے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کا وقت آگیا ہے۔
وفاقی علی زیدی کا کہنا ہے کہ وقت آگیاہے،سندھ کو زرداری مافیا کے چنگل سے نکال کرسندھ کےعوام کوانکا وہ حق دیاجاۓ جو پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت دینےکوتیارنہیں۔