تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خطے میں اسرائیل واحد ملک ہے جو جنگ چاہتا ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے واضح کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ ایک منصفانہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے پُرعزم ہے اور جنگ اور امن دونوں آپشنز کے لیے تیار ہے۔ عراقچی نے مزید کہا کہ ایران کو دھمکا کر ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا، اور ایران کی خواہش جنگ کی تیاری نہیں بلکہ اسے روکنے کی ہے۔ انھوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام لگایا کہ وہ جعلی خبروں کا شکار ہو چکے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ایران امریکا تک پہنچنے والے ایٹمی ہتھیار تیار نہیں کر رہا اور ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا تیسرا دور آج جنیوا میں شروع ہو رہا ہے، جس میں عمان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ مذاکرات دونوں ممالک کے تعلقات میں ممکنہ بہتری کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔