Get Alerts

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

جنوبی افریقہ ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو 16 رنز سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی

سینچورین : جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 16 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

سینچورین میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے۔ اینی ڈارکسن نے 90 اور تزمین برٹز نے 77 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، فاطمہ ثناء اور عروب شاہ نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان ویمن ٹیم نے ہدف کے تعاقب میں بھرپور کوشش کی، تاہم پوری ٹیم 345 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور 16 رنز سے شکست کا سامنا کیا۔ پاکستان کی طرف سے عائشہ ظفر 77 اور صدف شمس 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹرز رہیں، لیکن وہ ٹیم کو فتح دلانے میں کامیاب نہ ہو سکیں۔

یہ جنوبی افریقہ ویمن کی سیریز میں دوسری کامیابی تھی، اور اب وہ 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری کے ساتھ سیریز جیتنے کے قریب ہیں۔

ٹیگز: