واشنگٹن : امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران طویل عرصے سے امریکا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران بیلسٹک میزائلوں پر مذاکرات سے مسلسل انکار کر رہا ہے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
مارکو روبیو نے یہ بھی کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس پر بات چیت نہ کرنا امریکا کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ان کے مطابق، ایران کا جوہری پروگرام ہی مذاکرات کا مرکزی موضوع ہے، اور ایران کے پاس روایتی جوہری ہتھیار بھی موجود ہیں جو امریکا پر حملے کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران یورینیم افزودہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن اس وقت ایران ایسا نہیں کر رہا۔ ٹرمپ انتظامیہ ایران کے مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتی ہے اور سفارتکاری ہمیشہ ایک ممکنہ آپشن رہے گی۔