Get Alerts

80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے اثرات کی زد میں ہیں، برطانوی تھنک ٹینک کا انتباہ

 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے اثرات کی زد میں ہیں، برطانوی تھنک ٹینک کا انتباہ

لندن : برطانوی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے ملک میں 80 لاکھ وائٹ کالر ملازمتیں ختم ہو سکتی ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ فار پبلک پالیسی ریسرچ کے مطابق، اگر مصنوعی ذہانت پر انحصار کم نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں یہ ملازمتیں مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق، مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سے 75 فیصد سے کم درجے پر کمانے والوں کی ملازمت کی قدر کم ہو جائے گی یا وہ مکمل طور پر ختم ہو جائیں گی۔ تاہم، وہ ملازمتیں جن میں اعلیٰ درجے کی فیصلہ سازی کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں فی الحال محفوظ سمجھا گیا ہے۔

ٹیگز: