کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے ایڈوانسڈ مائیکرو ڈیوائسز (اے ایم ڈی) سے 100 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت میٹا اپنی ڈیٹا سینٹرز کی کارکردگی کو مزید تیز اور مضبوط بنانے کے لیے اے ایم ڈی کی جدید ترین اے آئی چپس (ایم آئی 450) خریدے گی۔
اس معاہدے کے مطابق، میٹا کو اے ایم ڈی میں 10 فیصد شیئرز بھی حاصل ہوں گے، جو کہ سیمی کنڈکٹر صنعت میں ایک اہم قدم ہے۔ یہ معاہدہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہونے والے بڑے چِپ سپلائی معاہدوں کی ایک تازہ ترین مثال ہے، جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ ٹیک کمپنیاں ایک دوسرے سے آگے نکلنے کے لیے اس صنعت میں بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
یہ معاہدہ گزشتہ سال ہونے والی ایک اہم ڈیل کی یاد دلاتا ہے، جب اے ایم ڈی اور اوپن اے آئی کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت اوپن اے آئی نے اے ایم ڈی میں حصص خریدے تھے۔