Get Alerts

اسلام آباد پولیس چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

اسلام آباد پولیس چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام

 اسلام آباد: اسلام آباد ماڈل پولیس چینی باشندوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی۔ ڈکیتی کے دوران قتل ہونے والی چینی خاتون کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے۔ دس دن سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود ملزمان کا تا حال سراغ نہ لگا جا سکا۔

ڈکیتی کے بعد بھی اسلام آباد میں چائنیز کی سیکیورٹی کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ ہو سکے۔ یاد رہے 23 جنوری کو ڈاکووں نے ایک اور چینی باشندے کو لوٹ لیا تھا۔ ڈاکو گھر میں داخل ہو کر 4 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

ٹیگز: