راؤ انوار بلوچستان کی طرف آئیں گے تو پکڑے جائیں گے، عبدالقدوس

راؤ انوار بلوچستان کی طرف آئیں گے تو پکڑے جائیں گے، عبدالقدوس

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو  نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اگر راؤ انوار بلوچستان کی طرف جائیں گے تو پکڑے جائیں گے۔ مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو میں کہا کہ صوبےکے بارڈر پر سکیورٹی بہت سخت ہے.
انھوں نے مزید کہا کہ فراریوں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ 200 فراریوں نے کل سرنڈر کیا ہے۔مزید افراد بھی سرنڈر کریں گے۔

خیال رہے کہ عبدالقدوس بزنجو حال ہی میں بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں .وزیراعلیٰ کے چناؤ کیلئے بلوچستان اسمبلی میں 54 ووٹ پڑے جس میں سے 41 ووٹ عبدالقدوس بزنجو  نے حاصل کیےاور بلوچستان اسمبلی کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ۔

عبدالقدوس بزنجو  کا تعلق بلو چستان کے پسماندہ ترین ضلع آواران سے ہے۔وہ اسی ضلع کی تحصیل جھاؤ میں 1974 میں پیدا ہو ئے۔پہلی مرتبہ وہ سنہ 2002 میں ضلع آواران پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 41 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ دو ہزار دو سے2007 تک وزیر لائیوسٹاک رہے۔2013 کے انتخابات میں وہ دوبارہ ضلع آواران سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔مسلح تنظیموں کی انتخابات کے حوالے سے دھمکیوں کے باعث آواران میں بلوچستان اسمبلی کی نشست پر6 سو سے زائد ووٹ پڑے تھے۔عبدالقدوس بزنجو   کو ان میں سے 544ووٹ ملے تھے جو کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی کامیاب امیدوارکو پڑنے والے سب سے کم ووٹ ہیں۔