لاہور:پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ سرعام جھوٹ بولنے ، پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے ، وفاقی کابینہ کو بدنام کرنے اور زینب کیس کا رخ موڑنے کی کوشش کرنے والے کیلئے بھی کوئی سزا ہے یا نہیں۔
ہر روز شام کو جھوٹ بولنےاور جھوٹے الزامات لگا کر سیاست دانوں کو بدنام کرنےوالوں کا احتساب نہ ھو تو وہ اسی طرح دیدہ دلیر ہو جاتے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 26, 2018
جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان کیخلاف خوب بڑھاس نکالی ، انھوں نے کہا کہ سرعام جھوٹ بولنے ، پوری قوم کو ہیجان میں مبتلا کرنے والے کو بھی سزا ملنی چاہئے ۔
ہر روز شام کو جھوٹ بولنےاور جھوٹے الزامات لگا کر سیاست دانوں کو بدنام کرنےوالوں کا احتساب نہ ھو تو وہ اسی طرح دیدہ دلیر ہو جاتے ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 26, 2018
انہوں نے کہا کہ ہر روز شام کو جھوٹ بولنے اور جھوٹے الزامات لگا کر سیاست دانوں کو بدنام کرنے والوں کا احتساب نہ ہوا تو وہ اسی طرح دیدہ دلیر ہوتے جائیں گے۔