اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیس فلسطینی زخمی ، ایک شہید ہو گیا

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بیس فلسطینی زخمی ، ایک شہید ہو گیا
کیپشن: image by facebook

رام اللہ:اسرائیل فو ج کی نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ ،  بیس سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے جبکہ ایک کے شہید کے ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد اسرائیلی فوج کے رام اللہ میں گھسنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ، فلسطینیوں نے فوجیوں کو  علاقے میں روکنے کی بھی کوشش کی ، اس دوران  شہریوں نے فوجیوں پر پتھراو بھی کیا اور سڑک بلاک کر دی ۔

اسرائیلی فوج نے راستے کھولنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر دی جس کے نتیجے میں بیس سے زائد شہری زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران فائرنگ سے ایک نہتا فلسیطنی شہری چل بسا ۔

فائرنگ کا واقعہ رام اللہ کےمشرق میں المغیرٹاؤن میں پیش آیا جس کے خلاف فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا ۔