موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے شوہر پرحملہ کردیا

موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر بیوی نے شوہر پرحملہ کردیا
سورس: File photo

میکسیکو، شکی مزاج بیوی نے شوہر کے موبائل میں کم عمر لڑکی کی تصویر دیکھ کر حملہ کردیا ۔ 

ہوا کچھ یوں کہ میکسیکو میں میں ایک شہری کی طرف سے پولیس کو فون پر بتایا گیا کہ اس کے ہمسایہ میں ایک گھر سے شور اٹھ رہا ہے ۔ 

جب پولیس وہاں پہنچی توپتہ چلی کہ بیوی نے اپنے شوہر کے موبائل میں تصاویر کو دیکھ کر شوہر پر تیز دھار چھرے سے حملہ کردیا ۔ شوہر اس حملے میں اپنی حکمت عملی کے باعث محفوظ رہا ۔ بعد میں شوہر نے اس کو بتا یا کہ یہ کسی اور کی نہیں تمہاری اپنی تصویریں ہیں جو کئی سال پرانی تھیں اور اس وقت تم دبلی پتلی ہوتی تھی ۔

شوہر نے پولیس اور اہلیہ کو بتایا کہ اسے اپنی بیوی کے ساتھ لی گئی کچھ پرانی تصاویر ملی تھیں جو کہ کچھ سال قبل اس نے اپنے پرانے ای میل میں محفوظ کرلی تھیں، ای میل سے اسمارٹ فون میں ٹراسفر کرتے وقت اسے یہ معلوم نہ تھا کہ یہی تصاویر انہیں نقصان پہنچانے کا باعث بن جائیں گی۔

شوہر نے مزید وضاحت کی کہ یہ تصاویر اس وقت کی ہیں جب وہ بیوی کے ساتھ ڈیٹ  پر تھے، اس وقت ان کی اہلیہ دبلی پتلی تھیں، انہیں میک اپ کرنا اور خود کی دیکھ بھال کرنا پسند تھا لیکن بظاہر  وہ اب بدل گئی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اب خود کو ہی پہچان نہ پائیں۔