Get Alerts

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، 80 لاپتہ

انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک، 80 لاپتہ

جکارتہ : انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں شدید بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 16 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 23 فوجیوں سمیت 80 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، اور حکام نے مزید نقصانات کے خدشے کے پیش نظر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 30 مکانات متاثر ہوئے ہیں اور 400 افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ مغربی جاوا میں جاری شدید بارشوں کا سلسلہ 6 فروری تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ اور قدرتی آفات کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

مغربی جاوا کے بانڈونگ ریجنسی کے ڈسٹرکٹ سیساروا میں واقعہ ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے کے قریب پیش آیا تھا۔ پولیس کے مطابق، سات لاشیں نکالی جا چکی تھیں، جبکہ سینکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے یا لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام نے متاثرہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو لینڈ سلائیڈ کے خطرے والے مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ مٹی کے غیر مستحکم ہونے کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔

ٹیگز: